کھیل بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماکرتے ہیں، حنیف حسین

ا سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن شعبے کو مضبوط بناصحت مند معاشرے کا قیامم ممکن ہے
تعلیم کے فروغ مےں پرائیویٹ اسکولوں کا کردار فراموش نہیںکیاجاسکتا،تقریب سے خطاب
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے کہا ہے کہ کہا کہ کھیل زندگی کی علامت ،صحت وتندرستی کے ضامن اور تعلےم وتربیت کا بہترین ذریعہ بھی ہیں ،صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ا سکول کی سطح سے کھیلوں کو فروغ دیا جائے کیونکہ نکہ کھیل طلبا وطالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیںجبکہ کھیل طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ڈی اے سکول گوادرکے پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین کا کہنا تھاکہ اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ مےں پرائیو یٹ اسکولوںکا کردار فراموش نہیںکیاجاسکتا،پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی قیادت میںجی ڈی اے ا سکول گوادر معیاری تعلیم کے ذریعے باشعور نوجوان نسل پروان چڑھارہا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی روشن ، خود مختار ، پُر امن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے جی ڈی اے اسکول گوادرکوایک ایسی مثالی تربیت گاہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اعلیٰ درجے کی تدریس اور شاندار تربیت سے طالب علم معاشرے مےں مثبت تبدیلی لانے کا ویژن لے کر نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پُر امن بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کو اپنا تعلیمی ،اصلاحی اور اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے کہا کہ صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل کیلئے ا سپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیاہے دنیاکے اس بدلتے ہوئے دور میں ا سپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے نے بہت زیادہ ا ہمیت اختیار کر لی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ اسپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ایسے پرفیشنلز تیارکئے جائیںجو انسانی ،سماجی ،معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔