اٹک پولیس نے اولاد نہ ہونے پر بہو کو آگ لگانے والے سسر کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا

اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) اٹک پولیس نے اولاد نہ ہونے پر بہو کو آگ لگانے والے سسر کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو خاتون نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کی شادی شاہد اقبال ولد منیر احمد سے 2012ء میں ہوئی جبکہ ہماری کوئی اولاد نہ ہے جس کی وجہ سے کئی سالوں سے ہم اپنے گھر والوں سے طعنے سن رہے تھے اور میری ساس و سسر اور دیور وغیرہ میرے خاوند شاہد پر یہ دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ مجھے طلاق دے تاہم اس کے مسلسل انکاری پر میرے سسر اور دیور نے مجھے کمرہ کے اندر پیٹرول چھڑک کر مجھے آگ لگا دی جب یہ میرے شوہرنے دیکھا جو مجھے بچانے کیلئے آگے بڑھا تو ان دونوں نے اسے بھی پکڑ کر آگ لگا دی جس سے وہ بھی آگ لگنے سے شدید جھلس گیا بعدازاں میری دیورانی ہ میں ہسپتال لے کر گئی جس پر ڈی پی او رانا شعیب محمود نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈی گھیب محمد اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب اسلم للہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا ڈی ایس پی پنڈی گھیب ، ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب اور اے ایس آئی محمد نثار خان و دیگر پروفیشنل ٹیم نے پلان ترتیب دیا اور انتہائی قلیل وقت میں مرکزی ملزم منیر احمد ( سسر ) کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم آصف ( دیور ) کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ڈی پی او اٹک نے ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی پنڈی گھیب سمیت دیگر پولیس افسران کی اس بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس اپنے ضلع میں کسی بھی شخص کو کسی بھی طبقے پر ظلم کرنے نہیں دے گی خواتین ، بچوں اور بزرگوں پر مظالم کے مرتکب افراد کسی رعاءت کے مستحق نہیں ۔