ایم ڈی پی ایس او اور دیگر تمام اعلیٰ انتظامی افسران روبوٹ کی طرح اپنا کردار ادا کر رہے ہیں -پی ایس او اور دیگر پٹرولیم کمپنیوں پر کتنا اثر پڑتا ہے ، جب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

پی ایس او اور دیگر پٹرولیم کمپنیوں پر کتنا اثر پڑتا ہے ، جب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکس آمدنی جمع کرنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔
تمام پٹرولیم کمپنیاں حکومت کی جانب سے اس واحد مقصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں تاکہ وصولی کی جا سکے۔

ایم ڈی پی ایس او اور دیگر تمام اعلیٰ انتظامی افسران روبوٹ کی طرح اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
اعلیٰ افسران پاکستان کے لوگوں سے وصول کردہ ٹیکس سے بہت زیادہ فوائد حاصل کر رہے ہیں لیکن شہریوں کو کوئی ریلیف واپس نہیں مل رہا ہے۔
تو کیوں لوگوں کو اس اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ کوئی ہمدردی یا رحم کرنا چاہیے۔
لوگ بار بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلانات پر بہت برہم ہیں۔
===========================

پٹرولیم مصنوعات 10روپے تک مہنگی ہونے کا اعلان آج متوقع
———
پٹرولیم مصنوعات 10؍ روپے تک مہنگی ہونے کا اعلان آج (جمعہ 15؍ اکتوبر) کو متوقع ہے جس کا اطلاق 16؍ اکتوبر سے ہوگا، اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی جس میں پٹرول 5روپے 90پیسے اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کےمطابق حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان آج (جمعہ کو) متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پونے 10روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
https://jang.com.pk/news/998338
=====================================================
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نئے جی ڈی آئی ایس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

اجلاس کے دوران مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی جس پر عمران خان نے کہاکہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-10-14/news-2931956.html
==================================================