شیخ زید چلڈرن ایمرجنسی سے اغوا کی گئی بچی کے فوت ہونے کا معاملہ، نومولود بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لواحقین چانڈکا اسپتال میں موجود ملزمہ تک پہنچ چکے ہیں قانونی کاروائی کی جائے گی ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
===============

شیخ زید چلڈرن ایمرجنسی سے اغوا کی گئی بچی کے فوت ہونے کا معاملہ، نومولود بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لواحقین چانڈکا اسپتال میں موجود ملزمہ تک پہنچ چکے ہیں قانونی کاروائی کی جائے گی ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی

لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی سے میروخان کے قریبی گائوں منظور مغیری کے رہائیشی واحد بخش مغیری کی نومولود بچی کو تیماردار ملزمہ کی جانب سے اغوا کیا گیا ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی نومولود بچی جب ورثہ کو لوٹائی گئی تو وہ جانبحق ہوچکی تھی، بچی کا پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی دوسری جانب بچی کی نعش گزشتہ کئی گھنٹوں سے چانڈکا اسپتال میں موجود ہے تاہم پوسٹ مارٹم ابھی تک نہیں کیا جاسکا جبکہ مغیری برادری کا کہنا ہے کہ جس بچی کی لاش انہیں دی گئی یہ انکی نہیں ہے پولیس ملزمان سے تحقیقات کر کے انصاف کرے ۔