ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے عراق کے پاکستان میں تعینات سفیر کی ملاقات

==============


اسلام آباد (جہانزیب راشد)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کی فروع کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے ہونے والی ملاقات میں کہا جنہوں نے جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔

ڈپٹی اسپیکر نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں فروع دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک میں پائی جانے والی استعداد کے مقابلے میں کم ہے اور دونوں ممالک کے چیمبرز اف کامرس میں رابطوں کو فروع دے کر تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عراق پاکستان سے چاول، آلات جراحی، کھیلوں کے سامان ، فرنیچر اور دیگر مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عراق پاکستان کے تربیت یافتہ افرادی قوت سے مستفید ہو سکتا ہے اور عراق کی حکومت کی جانب سے پاکستانی زاہرین جو عراق میں زیارات کے لیے جاتے ہیں کے لئے لائحہ عمل جلد وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ک عراق اور پاکستان کے مابین آئل پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے ثابت قومی سے اپنے مسائل پر قابو پایا ہے۔

پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ تعلقات کو اقتصادی و تجارتی رابطوں کو فروع دے کر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق پاکستان تک آئل پائپ کے بچھانے چاہتا ہے جس سے پاکستان میں آئل کی ترسیل کی جائے گی اور پاکستان میں اسے ریفائن کر کے دوسرے ممالک کو بھی برآمد کیا جا سکے گا۔انہوں نے عراق میں کام کرنے پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہ حالیہ سالوں میں پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے اور عراق پاکستان سے چاول، کھیلوں کے سامان، فرنیچر سمیت دیگر مصنوعات کو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
=========================