لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپتال سے تیماردار خاتون اپنے زیر علاج بچے سمیت دوسرے کے نومولود بچی کو بھی لے کر فرار پولیس سی سی ٹی وی مدد سے ملزمہ تک پہنچی اور اہلخانہ بچی کی لاش لے کر آگئے دلخراش واقع پر لواحقین سراپا احتجاج مطالبا کیا کہ مجھے میری زندہ بیٹی واپس لا کر دو

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
===================

لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپتال سے تیماردار خاتون اپنے زیر علاج بچے سمیت دوسرے کے نومولود بچی کو بھی لے کر فرار پولیس سی سی ٹی وی مدد سے ملزمہ تک پہنچی اور اہلخانہ بچی کی لاش لے کر آگئے دلخراش واقع پر لواحقین سراپا احتجاج مطالبا کیا کہ مجھے میری زندہ بیٹی واپس لا کر دو

لاڑکانہ سچل تھانہ پولیس کے مطابق میروخان کے گائوں منظور مغیری کے رہائیشی واحد بخش مغیری کے ہاں گزشتہ روز جڑوان بچوں کی شیخ زید وومن اسپتال پیدائش میں پیدائش ہوئی ہوئی تاہم ایک نومولود بچی کی حالت خراب ہونے پر والد کی جانب سے اسے چلڈرن ایمرجنسی میں داخل کروایا گیا
اکیلا ہونے کے باعث واحد بخش چلڈرن اسپتال میں موجود ایک مریض بچے کی تیماردار خاتون کو اپنے بیٹی کی بھی دیکھا بھال کا کہہ کر اپنی اہلیہ کیلیے خون کا بندوبست کرنے گیا واحد بخش جب لوٹا تو زیر علاج بچہ غائب تھا اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر سی سی ٹی وی فٹیجز کی مدد سے تحقیقات کے بعد ملزمہ تک پہنچے تو نومولود بچی فوت ہو چکی تھی تاہم سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزمہ نے پہلے اپنا بچہ اسپتال سے باہر بھیجا اور پھر واحد بخش کی نومولود بچی کو بھی لے گئی دوسری جانب چلڈرن ایمرجنسی ایڈمن عبداللہ چانڈیو کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کے ساتھ اسپتال میں ایک خاتون کو ساتھ رہنے کی اجازت ہوتی ہے واحد بخش نے ملزمہ کو اپنے طور پر دیکھ بھال کا کہا جس سے اسپتال انتظامیہ لاعلم تھی، اگر واحد بخش اکیلا تھا تو اسپتال انتظامیہ سے اس متعلق مدد مانگ سکتا تھا اور پھر کئی گھنٹوں تک واپس نہ آنے کے باعث خاتون بہ آسانی بچی کو اپنے ہمراہ لے گئی ۔ نومولود بچی کی لاش ملنے پر ورثہ کی خوشیاں غم میں بدل گئیں افسوسناک واقع پر ورثہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے پولیس کے مطابق ملزمہ کا تعلق بلیدی برادری سے ہے ۔