لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، جنرل سیکریٹری انور لہر، وقار بھٹو، میر ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ و دیگر کے ہمراہ قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، جنرل سیکریٹری انور لہر، وقار بھٹو، میر ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ و دیگر کے ہمراہ قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی بعد ازاں انہوں نے کیمپس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے بھی لگائے، جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی ایک میں اوڈ برادری سے تعلق رکھنے والے 65 مستحق مرد و خواتین میں پانچ پانچ ہزار روپیوں کے چیکس تقسیم کیے، دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی 12 میں منعقد شمولیتی تقریب میں شرکت کی جہاں جی ڈی اے اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے امام بخش بھٹو، عبدالرحمان بھٹو، محمد عثمان سانگی، حسنین بھٹو، فیاض حسین بھٹو، ارشاد علی بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، انور علی بھٹو، عبدالوہاب بھٹو، مجاہد علی بھٹو، بخت علی کھوسو و دیگر نے اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی، اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہے جو عوامی حقوق کے حاصلات کے لیے کوشاں ہیں جبکہ دیگر پارٹیاں صرف اقتدار کے لیے میدان میں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، جمیل احمد سومرو نے مختلف برادریوں کے معززین سے تعزیت بھی کی۔