بونیر(جہانزیب راشد) تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،دوہرے قتل کیس میں نامزد 05ملزمان میں سے 03 ملزمان گرفتار۔*

*بونیر(جہانزیب راشد) تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،دوہرے قتل کیس میں نامزد 05ملزمان میں سے 03 ملزمان گرفتار۔*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ سٹی کی حدود گاؤں چناڑ میں دوہرے قتل کیس کا وقوعہ رونما ہوا، تھانہ سٹی پولیس نے مقتولین کے والد آرزومند کے مدعیت میں وقوعہ میں 05 ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید خان نے وقوعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 05 ملزمان میں سے تین ملزمان امتیاز ولد امیر زمان،انعام اللہ ولد نصیب رحمان اور زاہد رحمان ولد بحت روان ساکنان چونگے چناڑ کوگرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کئے گئے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ بقایا 02 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنیاں جاری ہے.