چین کے سفیر نوگ رونگ کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات*۔

اسلام آباد(جہانزیب راشد)

*چین کے سفیر نوگ رونگ کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات*۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چین کی 72 ویں سالگرہ پر چینی سفیر کو مبارکباد دی۔

پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام ، اعتماد ، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں، دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں، دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک حق خودارادیت کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ، پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے دوٹوک موقف پر چینی عوام اور حکومت کا مشکور ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ دونوں دوست ممالک کے بہترین مفاد میں ہے،
سی پیک منصوبہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں، پاکستان کی سیاسی قیادت سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس کے تحت قائم کیے جانے والے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہاں ہے، دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ، گوادر کی مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی گوادر پورٹ کے منصوبے سے بھرپور طور پر مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے، کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر اس شہر میں چین کی طرف سے پاک۔ چین دوستی کی علامت کے طور پر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام خوش آئند ہو گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

چین کے سفیر نوگ رونگ نے چین کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کے جذبات کو سراہا۔چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،
چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہان ہے، اپنے تمام تر تجربات کو دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروے کار لاؤں گا،گوادر پورٹ سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے ، گوادر شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، گوادر میں مقامی آبادی کو صاف پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چینی سفیر