مسلم لیگ ن کی لیڈیز ونگ کی صوبائی نائب صدر ڈاکٹر شاہین آرائیں نے میرپورخاص پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک ناکام حکومت ثابت ہوئی

میرپورخاص(تحسین احمد خان)
مسلم لیگ ن کی لیڈیز ونگ کی صوبائی نائب صدر ڈاکٹر شاہین آرائیں نے میرپورخاص پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے اور عمران خان پاکستان کے سب سے ناکام ترین وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں پاکستان کی عوام نے 73سالوں میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جتنی اس حکومت کے تین سا لوں میں دیکھی ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کو نواز شریف کا وہ سنہرا دور یاد آرہا ہے جب عوام کی دستراس میں چینی آٹا پیٹرول تھا مگر آج یہ سب ایک خواب بن چکا ہے عمران ایک کرپٹ وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں ان کے چار اطراف کرپٹ ترین لوگ موجود ہیں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے چینی آٹا چوروں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کررہے ہیں مگر یہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم اپنی اجاراداری قائم کیے عوام کو مرتا ہوا دیکھ کر کہ رہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف کی حکومت اس ملک میں ایک بار پھر سے قائم ہونے والی ہے اور اسی دور میں عوام خوشحال ہونگے بے روزگاری ختم ہوگی ڈاکٹر شاہین آرائیں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اس ملک پر مسلط کرنے والے بھی اب پریشان ہیں مگر عوام کو بہت جلد اس نیازی حکومت سے نجات ملنے والی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہر چیز عوام کے دستراس میں تھی عوام خوشحالی سے جھوم رہی تھی مگر نیازی حکومت عوام کی بھلائی کے بجائے نواز شریف اور اسکے خاندان کو نیب کے زریعے نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں جس کا حساب اسے اور اسکے ٹولے کو دینا پڑے گا نواز شریف اور اسکے خاندان نے جیلیں کاٹی ہیں یہ نیب سے اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں مگر نیازی جب جیل میں جائے گا تو اس کی چیخیں نکل جائیں گی عوام ملک میں بہت جلد نئے الیکشن دیکھے گے انہوں نے کہ سندھ کی غیور خواتین مسلم لیگ نواز کی اول دستہ ثابت ہوئی ہیں اور آئندہ بھی خواتین ونگ اول دستہ کا کردار ادا کریں گی٭٭