کرکٹر ذیشان ملک کو پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر ذیشان ملک کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا انہیں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت معطل کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق ذیشان ملک کا تعلق ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے انہیں عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
ذیشان ملک تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اور انہوں نے سیمی فائنل میچ میں ناردرن کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے خلاف حصہ لیا تھا۔