رینی کنال میں غیر قانونی طریقے سے پانی چھوڑنے کا معاملہ، محکمہ آبپاشی کے عملے کو معطل اور چیف انجینئر کو شوکاز نوٹس

وزیر آبپاشی ناصر حسین شاہ نے رینی کنال میں غیر قانونی طریقے سے پانی چھوڑنے پر نوٹس لیتے ہوئے رینی کینال پر تعینات محکمہ آبپاشی کے عملے کو معطل اور چیف انجینئر کو شوکاز نوٹس  اور سخت سرزنش  کی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانی واپڈا اہلکاروں نے کھولا ، وزیر آبپاشی ناصر شاہ نے ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی ہدایت کردی۔