سندھ کی گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔-گیس کا متوقع شدید بحران

سندھ کی گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔-گیس کا متوقع شدید بحران
=====================


کراچی 13 اکتوبر 2021ء
صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے آج سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی توانائی، معاشی اور انتظامی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے آنے والی سردیوں میں گیس کا شدید بحران ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا متوقع شدید بحران، وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ہوگا۔
وفاقی حکومت کی ڈیلنگ کی وجہ سے کسی بھی بین الاقوامی کمپنی نے ٹینڈر نہیں بھرا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئے دن عوام پر پریشانیوں کا بم گراتی ہے۔
بجلی ہے نہیں اور کہتے ہیں گیس کے بجائے بجلی استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے وفاقی فیصلہ ساز اداروں نیپرا، اوگرا اور دیگر میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔
پچھلے تین برسوں میں گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا زرعئی ملک خوراک کی قلت کا شکار ہے۔
معاشی، انتظامی اور نظم و نسق کا بحران ہے جس کی زمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
امتیاز شیخ۔
انہوں نے تبادلے اور تقرری کے ضمن میں بھی نااہل وفاقی حکومت نے حماقت دکھائی ہے۔
ملک شدید بحران کا شکار ہے جس کا خود ان کے وزراء اقرار کررہے ہیں۔
خان صاحب کی پالیسیوں نے ملک کو نئی الجھنوں میں پھنسا دیا ہے۔
توانائی کا آنے والا بحران وفاقی حکومت سنبھال نہیں سکے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔
نااہلی کی حد یہ کہ ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ تک میں شریک نہیں ہوئے۔
جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت نے ڈاکٹر قدیر اور عمر شریف جیسے لیجنڈز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سندھ حکومت، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ہم اتفاق رائے سے مسئلے حل کرسکتے ہیں۔
وفاقی حکومت بحرانی حالات میں بھی اپوزیشن کی دشمنی سے باز نہیں آرہی۔
اپوزیشن سے بات چیت نہ کرنی پڑجائے اس ڈر سے قانون بدل دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب حکومت چھوڑیں اور قومی حکومت نئے انتخابات کرائے۔
وفاقی حکومت جس طرح کے فیصلے کررہی ہے اس پر سندھ حکومت عدالتی آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ وفاقی وزیر سردیوں میں گیس کے بحران کا انتباہ کر کے اپنی نالائقی پر مہر لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت، سرکلر ڈیٹ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت، جمہوری اصولوں اور جمہوری تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو فعال کرنے کے لئے سندھ حکومت درخواستیں کررہی ہے لیکن ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو بیروز گار کرنے کے خلاف ہے اور ہم اپنے عوام کو روزگار دیں گے۔
شہید محترمہ نے ببانگِ دہل کہا تھا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتی رہے گی۔
لہذا ہم اپنی شہید قائد کے قول کی پاسداری کریں گے اور لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتے رہیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایات پر پیپلز پارٹی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی آپ سے نہیں چلتی تو سندھ حکومت کو دے دیں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر (ایس۔اے۔این)