محمد عمیر اہم کاغذات کے واحد نگران تھے، اسٹیل کی الماری سے کاغذات چوری ہوئے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نیب کو شرجیل انعام میمن ریفرنس میں دستاویزات چوری کرنے پر مجرم افسر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب، محمد عمیر، کی اپیل مسترد کر دی

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے چیئرمین نیب کے سروس سے نکالے جانے کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی

محمد عمیر نے شرجیل انعام میمن ریفرنس میں 15 اصل پراپرٹی ڈیڈ چرائے تھے

انکوائری کے بعد نیب نے محمد عمیر کو نوکری سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا

صدر مملکت کا نیب کی جانب سے محمد عمیر کو سروس سے فارغ کرنے کا حکم برقرار

جرم کی نوعیت کے اعتبار سے نوکری سے برخواست کرنے کی سزا کافی نہیں، صدر مملکت

نیب محمد عمیر کے خلاف قانون کی آخری حد تک کاروائی کرے، صدرِ مملکت

محمد عمیر اہم کاغذات کے واحد نگران تھے، اسٹیل کی الماری سے کاغذات چوری ہوئے

الماری تک رسائی صرف محمد عمیر کو حاصل تھی، عدالت میں کاغذ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا

عین وقت پر عدالت کو کاغذات چوری ہونے کا بتایا گیا جس کی وجہ سے کیس میں ملوث افراد کو ضمانت مل گئی

دباؤ ڈالنے کے بعد فائل/فولڈر برآمد ہوا اور نیب کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا

نیب کی تحویل سے اصل کاغذات کی چوری ایک گھناؤنا جرم ہے، صدر مملکت

پاکستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، دھوکہ دیا گیا، صدر مملکت

پاکستان کو کرپٹ لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا، صدر مملکت

پاکستان میں آتشزدگی کی وجہ سے ثبوتوں پر مشتمل عمارتیں تک جل جاتی ہیں، صدر مملکت

بیرون ممالک میں پاکستانی سیاستدانوں کے کرپشن کیسز میں بھی کاغذات چوری ہو جاتے ہیں، صدر مملکت

کاغذات حادثاتی طور پر نہیں بلکہ ایک کرپٹ افسر نے جان بوجھ کر چرائے، صدر مملکت

فائل میں سے صرف ضروری کاغذات چوری ہوئے، باقی سب کاغذ موجود رہے، صدر مملکت

چوری کوئی باہر کا شخص نہیں بلکہ کیس کی تفصیلات جاننے والا شخص ہی کر سکتا ہے، صدرمملکت

میرے لیے اس کیس میں فیصلہ دینا نہایت باعث تکلیف ہے، صدر مملکت

اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، صدر مملکت

نیب سابقہ افسر کے خلاف قانونی کاروائی کرے، صدر مملکت