سوچ رہے ہیں کے موبائل سے پیداہونے والی خرابیوں کو کیسے روکا جائے اس سلسلے میں انہوں نے علماع کرم سے بھی مشورے کیئے ہیں ایک حدیث میں ہے کے ھر گھر میں ناچ گانہ ہو گا

میرپورخاص ( تحسین احمد خان ) وزیر اعظم کے مشیر برائے پولیٹیکل افیئر سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ایڈوکیٹ سیاسی و سماجی رھنما ملک راجہ عبدالحق کی جانب سے منعقد کی گئی رحمت العالمینﷺ کانفرنس میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کے جب ایسی محفلیں ہوا کرتی ہیں تب ان میں فرشتے بھی شریک ہوا کرتے ہیں رب پاک ان سے کہتا ہے کے کہاں سے آئے ہو تو وہ کہتے ہیں کے ایک محفل لگی ہوئی تھی اس میں آپ کا ذکر ہو رہا تھا رب پاک فرمائیں گے کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے وہ کہیں گے کے نہیں تب بھی آپ کی تعریف کر رہے تھے رب پاک فرمائیں گے کے میں نے ان کو معاف کیا اور ان کے درجات بلند کیئے پھر فرشتے کہیں گے کے کچھ ایسے بھی لوگ تھے جو محفل میں اپنے خیال سے آئے تھے رب پاک فرمائیں گے کے محفل کی برکت سے میں نے انہیں بھی معاف کیا انہوں نے کہا کے ایسی محفلیں کرانے سے ہماری عزت کاروبار دنیا اور آخرت میں اس کا اجر ملتا ہے انہوں نے کہا کے لوگوں کی وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں جو بھی سوچ ہو مگر خان صاحب اس وقت بدل چکے ہیں وہ اس وقت دین کی بات کر رہے ہیں جب وہ سیاسی تقریر کرتے ہیں تو وہ تب بھی ریاست مدینہ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کرتے ہیں اس وقت وہ سوچ رہے ہیں کے موبائل سے پیداہونے والی خرابیوں کو کیسے روکا جائے اس سلسلے میں انہوں نے علماع کرم سے بھی مشورے کیئے ہیں ایک حدیث میں ہے کے ھر گھر میں ناچ گانہ ہو گا اب موبائل اور دیگر چیزیں دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے ھر گھر میں ناچ گانہ میوزک ہو رہا ہے ایک ہندوستانی بزرگ کو نبی پاک خواب میں آئے اور کہا کے جو لوگ روزے رسول پر آتےہیں وہ میری طرف پیٹ کر کے سیلفیاں نکالتے ہیں جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے موبائل کی وجہ سے خرابیاں بڑہ رہی ہیں ہمیں اس پر غور کرنا چاہی ئے. اس موقعے پر انہوں نے کرونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کے کے اگر کرونہ یہاں کم ہوا ہے تو وہ ہمارا کوئی کمال نہیں یہ رب کی مہربانی ہے انڈیا میں چتا جلانے کے لیئے لکڑیاں نہیں مل رہیں تھی اور دوسرے ممالک کی حالت بہت خراب تھی یہ رب کی مہربانی اور بزرگوں کی دعا ئیں ہیں ہمیں وہ لیڈر ملا ہے جو امریکا سے بھی ٹانگ ٹانگ پر رکھ کر بات کرتا ہے. خان صاحب قوم اور ملک کی ترقی کے لیئے کام کر رہا ہے جو ہمیں نظر نہیں آرہا اس موقعے پر محفل میں مختلف ماتب فکر کے علماع کرام میں مولوی مفتی شریف سعیدی,حمزہ نقوی، مولانہ عبداللہ مولانہ حفیظ الرحمان فیض سمیت دیگر نے رحمت العالمینﷺ کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا. میزبانی کے فرائض ایڈ وکیٹ سیاسی سماجی رہنماں راجہ عبدالحق نے انجام دیئے اور خطاب کیا . کمپیئرنگ کے فرائض فیصل خان زئی نے ادا کیئے.