ٹاٶن تھانے کی حد میں کسٹم حکام کی بڑی کاروائی، اسمگل شدہ انڈین کتھے کی بہت بڑی مقدار برآمد*۔


میرپورخاص( تحسین احمدخان )
ٹاٶن تھانے کی حد میں کسٹم حکام کی بڑی کاروائی، اسمگل شدہ انڈین کتھے کی بہت بڑی مقدار برآمد*۔
میرپورخاص شہر کے علاقے
نیو ٹاٶن حد پی ایس ٹاٶن/سٹی میں کسٹم حکام کا کورٸیر کمپنی ٹی سی ایس کے دفتر پر چھاپہ، اسمگل شدہ انڈین کتھے کے تیس کٹے (1800 کلو گرام 45 من) برآمد کرلیے۔ بتایا جارہا ہے کہ کاروائی میں دیگر اسمگل شدہ سامان بھی ہے اور مال کسی ساٸیں بخش پالاری نامی شخص کا بتایا جارہا ہے جبکہ بظاہر ٹی سی ایس کی شپمنٹ رسید پر النصیب ڈراٸی فروٹ کے نام سے مال کوٸٹہ سے بک ہوا اور عمران نامی شخص کو کوٹ غلام محمد میں دیا جانا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر اسمگل شدہ انڈین کتھا ٹی سی ایس عملے کی ملی بھگت سے بک ہوا۔ کسٹم حکام کیس کی مزید تفتیش کررہے ہیں سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔