احد رضا میر کو ایوارڈز شو میں اکیلے کیوں آنا پڑا؟

بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے لکس اسٹائل ایورڈز شو سے لی گئی متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں احد رضا میر کے انٹرویو دیتے اور ایمرجنگ اداکار کا ایورڈ جیتنے والے اداکار عدنان کو کھڑے ہو کر داد دیتے ہوئے بنائی گئیں ویڈیوز زیر گردش ہیں۔
احد رضا میر سے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران کیے جانے والے ایک انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ سجل علی آپ کے ساتھ موجود نہیں ہیں اور آپ اکیلے آئے ہوئے ہیں۔
جس کا جواب دیتے ہوئے احد رضا میرنے بتایا کہ سجل علی ایک شوٹ میں مصروف ہیں اور آج کام کر رہی ہیں۔