ثانیہ مرزا آج کل کونسی تھراپی کروارہی ہیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آج کل قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ٹینس اسٹار کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج کل ’نیچر تھراپی‘ کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں بھی ’نیچر تھراپی‘ ہی لکھا۔

اپنی تصویر کے کیپشن میں ٹینس اسٹار نے ’کائنات میں کسی مقام پر‘ لکھا، انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر کس جگہ کی ہے یا وہ آج کل کہاں سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔