عمران خان کا انجام قریب ہے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے عمران خان کا وقت پورا ہو گیا ہے اور ان کا انجام قریب ہے عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں الیکشن میں مسلم لیگ نون کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کے لیے آنے والے مسلم لیگی رہنماوٴں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ناقص پالیسیوں اور انتظامی سیاست کی وجہ سے خود ہٹ وکٹ ہو چکے ہیں ہماری حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن عمران خان کشکول لے کر ان کے پاس چلے گئے۔



دنیا جانتی ہے کہ مسلم لیگ نون نے ملک میں مہنگائی کو نکیل ڈال رکھی تھی ہمارے دور میں تمام تر دعووٴں کے باوجود روپے کی قدر مستحکم اور تیل کی قیمتیں کم تھی لیکن عمران کی حکومت آنے کے بعد عوام مہنگائی سے پریشان ہیں نااہل حکومت میں ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی گرفتاری بلاوجہ اور انتقامی کاروائی ہے اور یہ حقیقت عوام جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ملاقات کرنے والے لیگی رہنماوٴں نے جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف کیا ہے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والی  حکومت کو اب اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔



حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں ووٹ نہیں ہیں  بجٹ پاس نہیں ہوگا تو یہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہو جائے گا ۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے اس بجٹ کو مسترد کر دیا ہے عمران خان کی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کبھی بھارتی وزیراعظم واجپائی آتے تھے کبھی نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری میں بلایا جاتا تھا لیکن اب تو بھارت سے نہ کوئی دعوت نامہ آتا ہے نہ وہ بات کرتے ہیں۔