لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 :فیصل قریشی کو ایوارڈ نہ ملنے سے زیادہ کس بات کا دکھ ہے؟

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں ناکا م ہونے سے زیادہ سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (سی پی ایل ) کا سیمی فائنل ہار جانے کا دکھ ہے۔

فیصل قریشی کی سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں ناکامی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئےکہا کہ ’وہ یہ ویڈیو دیر سے اس لیے بنا رہے ہیں کیونکہ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں بہترین اداکار کا ایوارڈحاصل کرنے میں ناکامی سے زیادہ اس بات کا دکھ تھا کہ وہ سی پی ایل کا سیمی فائنل ہار گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ وہ اداکار دانش تیمور اور بلال عباس کے لیے دل سے خوش ہیں کہ اُن دونوں نے بہترین اداکا ر کا ایوارڈجیتا ہےاور اللہ اس طرح سب کو کامیاب کرے۔‘
انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’جولوگ جیتیں ، انہیں مبارکباد دیا کریں نہ کہ لڑائی کریں ۔‘

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’دانش تیمور اور بلال کے لیے بہت ساری دعائیں اللہ سب کو کامیاب کرے بلکہ احد اور میرے بڑے پسندیدہ عمران اشرف بھی نامزد تھےتو اللہ پاک ان کو بھی بہت کامیاب کرے۔‘