کے الیکٹرک کے مالکان کراچی کے عوام سے کمایا ہوا پیسہ کہاں منتقل کر رہے ہیں ؟

کے الیکٹرک کے مالکان کراچی کے عوام سے کمایا ہوا پیسہ کہاں منتقل کر رہے ہیں ؟
یہ بحث تو کافی دنوں سے ہو رہی تھی کہ الیکٹرک کی انتظامیہ اور اس کے مالکان کراچی کے عوام سے کمایا جانے والا پیسہ بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں لیکن بعض لوگ اس پر یقین نہیں کرتے اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے دفاع میں دلائل دیتے ہیں جبکہ مالیاتی امور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کافی عرصے سے یہ بتا رہے تھے کہ بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکان پاکستان پیسہ جمع کرتے ہیں اور پھر بیرون ملک منتقل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں یہ مت پوچھیں کہ یہ پیسہ باہر کیسے جاتا ہے اور اس میں کون کون سے ذرائع استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ بات یہ ہے کہ پیسہ بڑی آسانی اور روانی کے ساتھ باہر جا رہا ہے اور یہ بات پاکستان کے اہم شخصیات بھی کافی حد تک جانتی ہیں ۔اب مختلف حلقوں میں یہ بحث ہورہی ہے کہ پنڈورا پیپرز کے سامنے آنے کے بعد اگر کسی کا شک تھا تو وہ دور ہو جانا چاہیے کہ پیسہ باہر جاتا ہے ۔اور ابراج گروپ کے عارف نقوی کا نام سامنے آنے کے بعد اگر کسی کو تھوڑا بہت شک تھا تو وہ بھی دور ہو جانا چاہیے ۔اب لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کراچی کے عوام سے بجلی کے بلوں کی مد میں کمایاجانے والا پیسہ کیا سارے کا سارا باہر چلا جاتا ہے یا کچھ پاکستان میں بھی خرچ ہوتا ہے مظاہر کے الیکٹرک انتظامیہ کو سسٹم کی اپ گریڈیشن اور بجلی کے نظام کو مزید موثر اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے یہاں پر بھاری سرمایہ کاری کرتے رہنا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پرائیویٹائزیشن سے اب تک کے الیکٹرک کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اس کے مختلف مالکان نے اس مقدار میں سرمایہ کاری نہیں کی جس کی تو قع تھی یا جو کرنی چاہیے تھی ۔اس حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں ۔
===========================================
گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ
====================

وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24گھنٹے کے دوران صرف 9گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے۔

سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ کم ایل این جی سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
https://jang.com.pk/news/996987?_ga=2.44045924.1774584637.1633838429-452062974.1633838418
============================================
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
================

فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں واقع مکان میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے دیگر حصوں کواپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا،شور کی آواز پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران گھر میں موجود دو خواتین جھلس گئیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں 23 سالہ کومل کی موت کی تصدیق ہوئی ، زخمی ہونے والی خاتون متوفی لڑکی کی ماں ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔
https://jang.com.pk/news/996942?_ga=2.157810426.1774584637.1633838429-452062974.1633838418
==========================
ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں
————–
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی نے حیسکو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے2 کروڑ60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ سوگوارخاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنیکاحکم دیا گیا ہے ، حیسکو میں ٹرانسفامر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوے تھے نیپرا کے مطابق 10اموات میں 1 حیسکوکا ملازم جبکہ 9 عام شہری تھے،تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنیکے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی۔