مشکل حالات میں بھی پی آئی اے کی جانب سے اچھی خبریں قوم کو ملنے کا سلسلہ جاری۔ انتظامیہ کو مبارکباد


مشکل حالات میں بھی پی آئی اے کی جانب سے اچھی خبریں قوم کو ملنے کا سلسلہ جاری۔ انتظامیہ کو مبارکباد

پی آئی اے نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا (این ڈی سی) لیول 4 سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا ہے۔ پی آئی اے نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پی آئی اے اپنے کاروباری طریقہ کار کو بہتر طریقے سے ٹیکنالوجی کی مدد سے استعمال اور اَپ گریڈ کرے گاتاکہ اس سے منسلک کاروباری اداروں کو بھی بہتر سہولیات فراہم ہوں جو انڈسٹری کے جدیدمعیارات اوررجحانات کے مطابق ہوں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئی اے ٹی اے کا این ڈی سی لیول 4 سرٹیفیکیشن پی آئی اے کو دیا جانے والی اعلی ترین سرٹیفیکیشن ہے اور ایئرلائن صنعت کے شراکت داروں اور چینلز سے بہتر رابطہ اور اشتراک کرنے کا پلیٹ فارم ہے جو پی آئی اے کو جدید رجحانات کی حامل ائر لائن بنانے اور اس کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ این ڈی سی سرٹیفیکیشن پی آئی اے کو نہ صرف اس کے ڈسٹریبوشن کے معیار کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد دے گا بلکہ پی آئی اے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرتے ہوئے اپنے مسافروں، ٹریول ایجنٹوں اور انڈسٹری کے شراکت داروںکو اس کے ذریعے بہتر خدمات کی سہولت فراہم کرے گااس کامیابی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے آئی ٹی اور کمرشل ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے مسافر سروسز سسٹم (پی ایس ایس) فراہم کرنے والی کمپنی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مسافروں کی پسندیدہ ایئر لائن بننے کے عزم کا ثبوت اور بہترین ایئر لائن بننے کی جانب کئے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی پی آئی اے کے ٹریول ایجنٹس، ڈسٹری بیوشن پارٹنرز اور ہمارے معززمسافروں کے لیے بہترین سہولیات فرا ہم کرنے میں مدد دے گی۔