شوکت ترین خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کےلیے واشنگٹن روانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کےلیے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا انتہائی اہم دورہ امریکہ ۔سب کی نظریں شوکت ترین کی کامیابی پر مرکوز ہیں شوکت عزیز سے وابستہ توقعات کا گراف بہت بلند ہے ماضی میں وہ ان توقعات پر پورا اترتے رہے ہیں اس لئے یہ بات یقین سے کہی جا رہی ہے کہ وہ خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے

سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک بھی ان کے ہمراہ ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کےچھٹےا ورساتویں جائزہ کے پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے۔

مذاکرات کی کامیابی کےبعد ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے بطور وزیر خزانہ پیر کو آخری ای سی سی اجلاس کی صدارت کی کیونکہ 15اکتو بر کو وہ واشنگٹن میں ہوں گے تو ان کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہو جائے گی اور 16اکتو بر سے شوکت ترین کو مشیر امور خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔