ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 16 جون کو ہوگا۔ پاکستان پہلی فتح کے لئے منتظر

ورلڈ کپ کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت کرکٹ میچ 16 جون کو ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاری جاری ہے ورلڈ کپ میچوں میں آج تک بھارت نے پاکستان سے شکست نہیں کھائی اور بھارت پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ ہی انتہائی کلوز ہوتے ہیں سنسنی خیزی اپنے عروج پر رہتی ہے 2018 ایشیا کپ دو میچوں میں پاکستان کو ناکامی ہوئی لیکن پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔



ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلے چار ورلڈ کپ ایسے تھے جن میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں نہیں کھیل سکیں۔ نو سو بانوے کے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور بھارت نے پاکستان کو 43رنز سے شکست دی۔ انیس سو چھیانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا گیا جس میں بھارت 39 رنز سے جیت گیا۔ انیس سو ننانوے کے ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ سپر سکس مرحلے میں ہوا جہاں بھارت کامیاب رہا۔



2003 کے ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ میچ ہوا جہاں بھارت نے پاکستان کو 6 و کٹ سے شکست د ی۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہیں ہوا۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 29رنز سے شکست ہوئی۔ 2015 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو76رنز سے ہر ایا۔