کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے شہری کی آئینی درخواست دائر

کراچی کے شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکٹرک صارفین کے میٹرز کو خود کنٹرول کرتی ہے سم کے ذریعے ریموٹ کنٹرول طریقے سے میٹرز کو خود کنٹرول کرتے ہوئے کمپنی اپنی مرضی سے یونٹ بڑھا دیتی ہے اور شہریوں سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کر چکی ہے۔



الزام عائد کرنے والا شہری خود آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور اس نے کہا کے الیکٹرک K Electricکے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے اس حوالے سے مقامی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ بھی ٹیلی کاسٹ کی ہے جس میں شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں تیار کیا گیا موقف اور کے الیکٹرک پر لگائے گئے الزامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=rS1guS51La4[/embedyt]