تین رکنی حکومتی کمیٹی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے مذاکرات کامیاب

وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کی تین رکنی حکومتی کمیٹی کی بلوچستان نیشنل پارٹی  کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے مذاکرات کامیاب۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کی تین رکنی حکومتی کمیٹی کی بلوچستان نیشنل پارٹی ) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ایک روز کے دوران دوسری ملاقات۔



ملاقات میں حکومتی تین رکنی کمیٹی کے علاوہ وفاقی وزیر پاور اینڈ ڈیویلپمنٹ خسرو بختیار بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ہونے والی پہلی ملاقات کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ حکومتی کمیٹی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور ارباب شہزاد شامل تھے۔ وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی ) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے چھ نکات پر تحفظات دور کر دیئے۔ ملاقات میں بی این پی کے سینٹرل سیکرٹری جنرل جہانزیب جمالدینی ، ایم این اے آغا حسن بلوچ ، ایم این اے ہاشم نوتیزئی بھی موجود تھے۔