ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کرگئے

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کرگئے

ڈاکٹر عبدالقدیر نے وزیر اعظم عمران سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا..
نواز شریف نے خط کے ذریعے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خیریت معلوم کی تھی ، نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالقادر کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا

میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گاؤں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہےاور دعائے مغفرت کرنا ہے,میں نے دل و جان خون اور پسینہ سے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے,مجھے پاکستان اور آپ عزیز تھےآپ کی حفاظت اور سلامتی میرا فرض تھا
ڈاکٹر عبدالقدیر
==========================

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔
حالات زندگی

یکم اپریل 1396 کو موجودہ بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کرلی تھی، انہوں نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی، بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے، انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔
ڈاکٹر عبالدقدیر خان 15 برس یورپ میں رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھتو کی درخواست پر 1976 میں پاکستان واپس آئے، انہوں نے 31 مئی 1976ء میں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں اسی ادارے کا نام نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاءالحق نے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کے لئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ چودہ اگست 1996 میں صدر فاروق لغاری نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا، اس سے قبل انہیں 1989 میں ہلال امتیاز کے تمغے سے بھی نوازا گیا تھا۔


============================

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار؛

ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی؛ وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹر عبدالقدیر اس قوم کا اثاثہ تھے؛ مراد علی شاہ

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے؛

==================================

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار،
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر دلی دکھ و افسوس ہوا، رحمان ملک
اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی درجات بلند فرمائے، رحمان ملک
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے دن رات محنت کرکے پاکستان کی دفاع کو ناقبل تسخیر بنایا، رحمان ملک
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی پاکستان کے لئے دفاعی، علمی اور رفاہی خدمات ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیں گی، رحمان ملک
ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان اور محسن قوم ہیں، رحمان ملک
=======================================

محسن پاکستان نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کواللہ تعالی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

پاکستان کا دفاع ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنانامحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قوم اور عالم اسلام پر احسان ہے۔ کاشف مرزا

اللہ تعالی دنیائے اسلام کے دلوں میں بسنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات جنت فردوس میں بلند فرمائے۔کاشف مرزا
==========================================

پاکستان آج سچے اور محب وطن محسن پاکستان سے محروم ہوگیا۔۔۔انکی پاکستان کے لیے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھاجائے گا۔۔خدا غارت کرے ایسے حکمرانوں کو جہنوں نے قومی ہیرو کو انکا مقام نہیں دیا اور نظر بند رکھا۔۔۔۔۔اللہ اپنے حبیب کے صدقے انکے درجات بلند فرمائے۔آمین

=============================================
اظہار تعزیت

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے فخر پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان ہمارے ملک کا سرمایہ تھے۔ سعید غنی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں جو اپنا کردار ادا کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سعید غنی

اللہ تعالٰی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین سعید غنی

اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پوری مسلم امہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین سعید غنی
===========================================

==================

مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد و انفارمیشن سیکرٹیری صادق شیخ کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال ہر دکھ و افسوس تعزیت کا اظہار

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قومی ہیرو تھے طارق حسن

ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا کنور ارشد علی خان

پوری قوم قومی ہیرو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان خراج عقیدت پیشں کرتی ہے صادق شیخ

اللہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بے مغفرت فرمائے ق لیگ
==========================

سید ناصر حسین شاہ کامحسنِ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پراظہارِ تعزیت

کراچی 10 اکتوبر۔صوبائی وزیر بلدیات، دیہی ترقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے محسنِ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر ہمارے ملک کا بڑا ثاثہ تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوران کی بدولت ہی آج پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے محسن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور پوری امت مسلمہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

ہینڈ آﺅٹ نمبر 1176 ۔۔۔۔ایم ایس ایس
=========================================
مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شازیہ مری

ملک کے جوہری سائنسدان کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، شازیہ مری

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے جوہری پروگرام میں اہم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا گا، شازیہ مری

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شازیہ مری

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کی مغفرت اور انہیں بلند درجات عطا فرمائے، شازیہ مری
================================