سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسران اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

کراچی ( نامہ نگار خصوصی ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسران اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ایوان میں علامہ عباس کمیلی اور سابق وفاقی وزیر سردار علی محمد مہرکے لیے دعائے مغفرت کی گئی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کے شوہر کی صحت یابی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔



پیپلزپارٹی کی شمیم ممتاز نے شہلا رضا کی صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ شمیم ممتاز اور ایم کیوایم کے محمد حسین نے شدید گرمی اور بارشوں کے لئے بھی دعا کی پاک فوج کے میجر ثاقب کی شہادت پر مغفرت کے لئے دعا کی گئی ڈاکٹر قادر مگسی کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی مختلف اراکین نے اپنے حلقوں میں انتقال کر جانے والے کارکنان اور واقعات میں مارے جانے والوں کے ایصال ثواب کے کئے لیئے دعا کی گئی۔