وزیراعلیٰ سندھ سے امریکا کے نئے قونصل جنرل رورٹ سابرسٹین اور سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل مس جواین ویگنرکی ملاقات

کراچی – وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج امریکا کے نئے قونصل جنرل رورٹ سابرسٹینRovert Siberstein اور سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل مس جواین ویگنر JoAnne Wagner نے مشترکہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے قونصل جنرل مس جواین ویگنر کی خدمات کو سراہا اور نئے قونصل جنرل رورٹ سابرسٹین کو انکے کراچی میں تعینات پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے قونصل جنرل کو شیلڈ اور سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کو تحائف پیش کئے۔