حکومت کی طرف سے دی گئیں سہولیات کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دلفشانی سے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئیں سہولیات کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دلفشانی سے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں، لاکھوں افرااد کے لئے ڈی ایچ کیو ایک واحد علاج گاہ ہے جو کسی لحاظ سے بھی مریضوں کیآنیوالی اتنی بڑی تعداد کے لئے ناکافی ہے۔مذید سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کو لکھا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹرز دن رات ہسپتال میں عوام الناس کو بہتر طبی سہولت دینے کے لئے دن رات ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم بھی اپنی ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دی رہی ہے تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریٹائر ڈکچھ ملازمین اپنے ذاتی مفاد کے لئے ایم ایس ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری اور ان کی ٹیم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور ان کے روٹین ورک میں مداخلت کر رہے ہیں جو کسی طرح بھی قابل نہ ہے۔انکے خلاف تادیبی کاروائی کے لئے لیٹر لکھ رہا ہوں تاکہ ان شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔