بلوچستان کا مری خاندان … روایتی سیاست سے لے کر بلوچ لبریشن آرمی کی تشکیل تک … چونکا دینے والے واقعات … پانچویں قسط

میر غزین مری Gazain Marri کی اٹھارہ سالہ جلاوطنی کا خاتمہ کیسے ہوا؟
میر غزین مری… مرحوم نواب خیر بخش مری کا بیٹا ہے وہ 2017 میں اپنی اٹھارہ سالہ جلاوطنی کا خاتمہ کرکے پاکستان واپس آیا وہ طویل عرصہ متحدہ عرب امارات میں رہا اور مشترکہ دوستوں کی کوششوں سے پاکستان واپس آکر اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کرنے اور پاکستانی سیاست کا حصہ بننے پر آمادہ ہوا۔
2006 میں اسے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی حکام کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا اس پر پاکستان میں ایک جج نواز مری کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان میں چلایا گیا۔



2017 میں پاکستان واپسی پر اسے کوئٹہ ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے لے گیا ۔وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے جی نائن سے کوئٹہ پہنچا ۔دبئی سے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی اسے معلوم تھا کہ پاکستان میں اس کے خلاف متعدد مقدمات ہیں جن میں ایک جج کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
غزین مری Gazain Marriشروع سے ہی جج کے قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا رہا پاکستان کے ا سابق صوبائی وزیر کی حیثیت سے اس نے قومی سیاسی دھارے میں شامل رہنے اور اپنے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات کو سیاسی انتقامی کارروائیوں پر مبنی قرار دیدیا اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پاکستان اسی لئے واپس آیا ہوں کہ میرے ہاتھ صاف ہیں اور میرا بی ایل اے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے مجھے غلط طور پر جسٹس نواز مری کے مقدمہ قتل میں ملوث کیا گیا۔                    ……(جاری ہے )


18 سالہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر ساتھیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔
18 سالہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر ساتھیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔