کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے پرائڈ آف کراچی نائٹ نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا،

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے پرائڈ آف کراچی نائٹ نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا،
کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی کھیل کے سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پرائڈ آف کراچی نمائشی ہاکی میچ ہفتہ 09 اکتوبر 2021 کو کھیلا جائے گا، نئے شیڈول کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے کیا، کے ایچ اے کے علامیہ کے مطابق پرائڈ آف کراچی کی ٹیمیں کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل اور قومی سطح پر کراچی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی، بروز ہفتہ بتاریخ 09 اکتوبر کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی پرویز اقبال کی قیادت میں پریذیڈنٹ کے ایچ اے الیون اور تنسیم عثمانی کی قیادت میں پیٹرن ان چیف کے ایچ اے الیون کی ٹیمیں برقی قمقموں کی روشنی میں شام 7:30 بجے مد مقابل ہونگی، حیدر حسین کا کہنا ہے میچ کا مقصد کراچی کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اپنے ہیروز کو نئی نسل کے سامنے متعارف کرانا ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کے لئے نئی نسل میں ایک حرارت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے سابق کھلاڑیوں کا نئی نسل کے سامنے میدان میں آکر کھیلنا ایک بہترین اقدام ثابت ہوگا۔

جاری کردہ:
سیکریٹری اطلاعات: کے ایچ اے