ادب کا نوبل انعام 2021 تنزانین برطانوی ناول نگار عبدالرزاق گورنہ کو دیا گیا ہے۔


ادب کا نوبل انعام 2021 تنزانین برطانوی ناول نگار عبدالرزاق گورنہ کو دیا گیا ہے۔ وہ 1948 میں زنجبار، تنزانیہ پیدا ہوئے اور 1964 کی پُر تشدد فوجی بغاوت کے بعد سے پناہ گزین ہوئے۔
گورنہ کے 10 ناولوں میں “میموری آف ڈیپارچر” ، “پِلگریمز وے” اور “ڈوٹی” شامل ہیں ، اور یہ تمام برطانیہ میں تارکین وطن کے تجربات کے بارے میں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ناول”پیراڈائز” ، 1994 میں بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ ہوا تھا۔ یہ ناول مشرقی افریقہ میں ایک لڑکے کے بارے میں جو نوآبادیاتی حالات سے متاثر ہوتا ہے۔ ان کا ناول “ایّمائرنگ سائلنس” ، ایک ایسے نوجوان کے بارے میں ہے جو زنجبار چھوڑ کر انگلینڈ آتا ہے، انگلینڈ میں شادی کرتا ہے اور استاد بن جاتا ہے۔ ان کا تازہ ترین ناول “آفٹر لائیوز” ہے جو تنزانیہ میں جرمن نوآبادیات کے اثرات کے حوالے سے ہے۔ اس کے علاوہ وہ کہانیاں بھی لکھتے ہیں اور اور تنقید سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔