شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی بے حسی

کراچی ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ7 اور اطراف کے علاقوں میں گذشتہ 3 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے k-electric کے شکایتی مرکز پر شکایت کی گٸی مگر ابھی تک کوٸی سنواٸی نہیں ھوٸی علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں یومیہ غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہیں شدید گرمی اور حبس میں کو ٸی بھی جان لیواں واقعہ رونما ھو سکتا ہے. علاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور یہ الیکٹرک کی شکایت مرکز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے کیونکہ وہاں پر شکایت درج تو چلی جاتی ہیں لیکن فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی ایکشن نہیں ہوتا ۔



دوسری طرف کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں پر بجلی چوری کی جا رہی ہے یا کنڈے لگائے جاتے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اس کے علاوہ جہاں فورسز کا جاتے ہیں ان کو دور کرنے کے لیے شکایات پر فوری عمل ہوتا ہے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھر تک میٹر تک تو لائٹ پہنچ رہی ہوتی ہے لیکن گھروں کے اندر کچھ مسائل ہوتے ہیں جس کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ گھر کے اندر نہیں جاتا بلکہ کے وہاں مقامی الیکٹریشن کا کام ہوتا ہے۔لیکن لوگ عام طور پر یہ بات نہیں سمجھتے اور کے الیکٹرک کے عملے سے الجھتے ہیں ۔