ڈاکٹر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام راجن پور میں نرسز کی ایم ایس اور ڈاکٹرز کے ناروا سلوک کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال،ایم ایس آفس کے سامنے مظاہرہ،مطالبات پورے نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا

راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر) ڈاکٹر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام راجن پور میں نرسز کی ایم ایس اور ڈاکٹرز کے ناروا سلوک کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال،ایم ایس آفس کے سامنے مظاہرہ،مطالبات پورے نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تعینات نرسز نے ڈاکٹر حسنین سمیت ڈیوٹی جنسی ہراساں اور پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کثیر تعداد میں ینگ نرسز اور سٹاف نرسز موجود تھیں۔ اس موقع پر احتجاجی نرسز نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ نرسز کا کہنا تھا کہ آئے روز ڈاکٹرز کا نرسز کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے جبکہ ڈیوٹی روسٹر کسی بھی وقت تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ احتجاجی نرسز کا کہنا تھا کہ مطالبات نا مانے گئے تو احتجاج جاری رہے گا اور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔جبکہ ڈاکٹر کی طرف سے ماڈل تھانہ سٹی راجن پور میں نرس کے ورثاء کے خلاف ایف آئی آرنمبر710/21 درج حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور