پاکستان کے ممتازعالم دین ، علمی و روحانی شخصیت مفسر قرآن علامہ پیر محمد فیض الحسن شاہ کے سات روزہ دورہ سندھ کے حوالے سے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات میں ہزاروں افراد کی شرکت۔


لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
———————
پاکستان کے ممتازعالم دین ، علمی و روحانی شخصیت مفسر قرآن علامہ پیر محمد فیض الحسن شاہ کے سات روزہ دورہ سندھ کے حوالے سے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات میں ہزاروں افراد کی شرکت۔

پاکستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ بانی جامعہ فریدیہ ساہیوال کے صاجزادے علامہ پیر محمد فیض الحسن شاہ اپنے سات روزہ دورے پر سندھ پہنچ گئے اس موقع پر صادق آباد، رحیم یار خان، منٹھار، ڈہرکی، گھوٹکی، پنوعاقل، سمیت دیگر شہروں میں اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، علامہ پیر محمد فیض الحسن شاہ نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سنت نبوی پر روشنی ڈالی اور قرآن کی تعلیمات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ معاشرہ اس وقت بے راہ روی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ لوگوں کی دین سے دوری ہے، اس لیے مذہبی تفریق کو ترک کر کے قرآن و سنت کے اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے جو لوگوں میں بھائی چارہ، برداشت اور رواداری کے روئیے کو فروغ دے انکا مزید کہنا تھا کہ جامعہ فریدیہ گزشتہ ساٹھ سالوں سے ملکی و غیر ملکی سطح پر دینی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے دوسری جانب اجتماعات کے منتظمین محمد اشرف فریدی، محمد امجدفریدی، محمد سہیل، اور محمد اکرام فریدی کا کہنا تھا کہ علامہ پیر محمد فیض الحسن شاہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سندھ کے دورے کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا مختلف اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، جلد لاڑکانہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔