کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ایکسپریس وے پرشدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا ، مشتعل افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آباد اور منظور کالونی کے مکینوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ایکسپریس وے پرشدید احتجاج کیا

اور دھرنا دیا ، مشتعل افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ،جس کے باعث ایکسپریس وے کی دونوں سڑکیں اوراطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک معطل

اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،بلوچ کالونی پل،شہید ملت روڈ، شارع فیصل، کورنگی کازوے ،کورنگی قیوم آباد،

مین کورنگی روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
https://jang.com.pk/news/994689
==================================================================

پسماندہ طبقات تک سولر انرجی پہنچانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
————

نیپرا کی سی ایس آر مہم ” بجلی خوشحالی کیساتھ” کے تحت پسماندہ طبقے تک سولر انرجی پہنچانے کے حوالے نیپرا ہیڈ کواٹرز میں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ اور ممبر کے پی انجینئر مقصور انور خان نے بھی شرکت کی ،تقریب میں کے الیکٹرک ، اینگرو اور اخوت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،مفاہمتی یادداشت کے تحت کے الیکٹرک اور اینگرو اخوت فاؤنڈیشن کومشترکہ طور پر 15ملین (ایک کروڑ 50لاکھ) روپے دیں گے، اخوت فاؤنڈیشن متوسط طبقے کو سود سے پاک سولر انرجی کیلئے آسان اقساط پر قرض فراہم کرے گی ،قرض کی مدت 36 ماہ تک ہوگی، جس کا کم از کم قرضہ20ہزار روپے ہوگا جس میں کوئی شرح سود نہیں ہوگی

https://jang.com.pk/news/994837?_ga=2.131968583.956764452.1633403502-1416630516.1633403500
====================================================================

بجلی بلوں کی عدم ادائیگی، افغانستان کے تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ
=========
کابل (جنگ نیوز )بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر افغانستا ن اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے جس کے بعد موسم سرما میں عام افغانیوں کی زندگی مزید سخت ہوسکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی ریاستی پاور کمپنی نے افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے مشن سے 90 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے قبل وسط ایشیائی ممالک کو ان کے بل ادا کرسکے، کیوں کہ ان ممالک کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے لیے دی گئی 3 ماہ مہلت کی مدت گزر چکی ہے۔افغانستان کی ریاستی پاور کمپنی دا افغانستان برشنا شرکت کے قائم مقام سی ای او سیف اللہ احمد زئی نے بتایا کہ افغانستان وسط ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کو بجلی کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 20 سے 25 ملین ڈالر کی ادائیگی کرتا ہے لیکن تین ماہ سے عدم ادائیگی پر یہ رقم 62 ملین ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
https://jang.com.pk/news/994800?_ga=2.1958265.956764452.1633403502-1416630516.1633403500
===============================================

نیپرا کے تحت اخوت، کے الیکٹرک اور اینگرو کے مابین معاہدہ
————-

توانائی کی کمی کو پورا کرنے اور شمسی توانائی تک رسائی مزید آسان بنانے خصوصا پسماندہ طبقے کے لیے۔ نیپرا اپنے سی ایس آر پروگرام پاور وتھ پراسپیریٹی کے تحت اخوت اسلامک فنانس (اے آئی ایم) ، کے الیکٹرک اور اینگرو انرجی کو ساتھ مہم کا آغاز کیا ہے ، مفاہمتی یاداشت پر دستخط نیپرا کے ہیڈ کوارٹر میں کیے گئے۔ جس کے ذریعے گھریلو اور چھوٹے کاروباری مالکان کو سولر فوٹو وولٹک (پی وی) سسٹمز کی تنصیب کرنے کیلئے سود سے پاک مائیکرہ فنانس قرضے (قرضہ حسنہ) کی پیشکش کی جائے گی۔ یہ معاہدہ چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی کی قیادت میں طے پایا، جنہوں نے رواں سال کی ابتدا میں ملک کے پسماندہ طبقے کی ترقی کیلئے میگا سی ایس آر منصوبہ شروع کرنے کے لیے توانائی کے ساتھ خوشحالی فنڈ کا آغاز کیا۔ یہ معاہدہ اس موقع پر ہوا جب شمسی توانائی مجموعی پیداوار کے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 2030 تک قابل تجدید گرین انرجی میں 60 فیصد تک اضافے کے لیے پر عزم ہے یہ اقدام کلیدی کردار ادا کرے گا اور چھوٹے کاروبار اور گھریلو صارفین کو سستی توانائی کا ذریعہ فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس مقصد کے لیے کے الیکٹرک اور اینگرو انرجی کی جانب سے اخوت اسلامی فنانس کو 15 ملین روپے کی گرانٹ جاری کی جارہی ہے جس سے قرض لینے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مخصوص کریڈٹ پول قائم ہوجائے گا۔ قرضوں کی میعاد 36 ماہ ہوگی جبکہ کم سے کم فنانسنگ کی رقم 3 لاکھ روپے بلا سود ہوگی۔