کراچی واٹر بورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے فول پروف اقدامات کرے گا،

کراچی:- وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاھ کی ہدایات پر ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے۔تمام چیف انجینئرز، سپریڈینٹ انجینئرز، ایگزیکٹیو انجینئرز، انچارج ھائیڈرینٹ سیل سمیت دیگر افسران کو ماہ ربیع الاول سے قبل فوری طور پر تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات۔کراچی واٹر بورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے فول پروف اقدامات کرے گا۔ ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ ماہ ربیع الاول سے قبل تمام مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات خصوصاً جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں اور اجتماعات کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاھ کی ہدایات پر ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے احکامات جاری کر دیے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے تمام چیف انجینئرز، سپریڈینٹ انجینئرز، ایگزیکٹیو انجینئرز، انچارج ھائیڈرینٹ سیل سمیت دیگر افسران کو اپنے جاری کردہ بیان میں ہدایات جاری کی کہ کراچی واٹر بورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے فول پروف اقدامات کرے گا، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ماہ ربیع الاول سے قبل تمام مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات خصوصاً جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں اور اجتماعات کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول سے قبل شہر میں درپیش فراہمی ونکاسی آب کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں، ایم ڈی کراچي واٹر بورڈ نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت دی کہ ماہ ربیع الاول سے قبل اور ماہ ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ازخود شہر کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں اور جاری کاموں کی کڑی نگرانی کی جائے اور مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر سیوریج کو ہدایت دی کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں اور اجتماعات کے راستوں پر درپیش نکاسی آب کی تمام شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے اور شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سیوریج اوور فلو کے خدشات کے خاتمہ کیلئے سیوریج لائنوں کی صفائی جلد از جلد مکمل کرلی جائے اور 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کراچی واٹر بورڈ عملہ جیٹنگ اور سیکشن مشینوں کے ساتھ مکمل الرٹ رہنا چاہئے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر واٹر کو ہدایت دی کہ تمام مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات پر پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے ہائیڈرنٹ سیل انچارج کو ہدایات جاری کی کہ تمام مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات خصوصاً جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں، اجتماعات اور جلوس کے راستوں پر بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز پہنچائیں جائیں، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو اور انچارج ھائیڈرینٹ سیل شہباز بشیر کو انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺ، پاکستان سنی تحریک، اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں اور علماء کرام سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ