ای اسٹیمپنگ منصوبے کی تکمیل سے صرف عوام کو سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں آسانی ہوگی بلکہ حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا

کرا چی 6اکتو بر ۔ صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب زماںنے کہا ہے کہ ای اسٹیمپنگ منصوبے کی تکمیل سے صرف عوام کو سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں آسانی ہوگی بلکہ حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے سسٹم میں پائی جانے والی خرابیوں کا ازالہ کیا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین سندھ میں ای اسٹیمپنگ کا نظام لانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی اور ای اسٹیمپنگ کا منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای اسٹیمپنگ کے منصوبے سے نہ صرف عوام کو سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں سہولت ہوگی بلکہ سسٹم میں شفافیت بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور حکومتی ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اس مو قع پر سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریو نیو سندھ شمس الدین سو مرو بھی مو جو د تھے ۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1152۔۔۔