پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

اسلام آباد- زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل کی  اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو، بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردعمل بھی زیربحث، سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں، سردار اختر مینگل کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر، حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔



اخترمینگل کا چیئرمین بلاول بھٹو سے مکالمہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا،  پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی، بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔