پولیس کی شیشہ سموکنگ ٹی سٹال کیخلا ف کارروائی۔ 14ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر شیشہ سموکنگ حقے،پائپ، ڈبے کوئلہ شیشہ سموکنگ،فلیور اور دیگر سامان قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) تھانہ صدر پولیس کی شیشہ سموکنگ ٹی سٹال کیخلا ف کارروائی۔ 14ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر شیشہ سموکنگ حقے،پائپ، ڈبے کوئلہ شیشہ سموکنگ،فلیور اور دیگر سامان قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھاتھ صدر قصور کے ایس ایچ او طاہر محمود خاں کو اطلاع ملی تھی کہ کھیم کرن روڈ پر واقع ٹی سٹال کی آڑ میں شیشہ سموکنگ کا سامان فروخت کیا جارہا ہے۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر محمد علی، شاہ زمان،رضوان، فلک شیر،انس، علی احمد، ثاقب، بلال، نجم ثاقب، خلیل، علی حسن،اویس، عثمان، عبداللہ، کاشف،احمد کو رنگے ہاتھوں شیشہ سموکنگ کرتے پکڑ لیا۔ اور دوران تلاشی دوکان سے 4 عدد حقے شیشہ سموکنگ،4عدد پائپ،2ڈبے کوئلہ، ہاف ڈبہ فلیوربھی برآمد کرلیے۔فیاض احمد اے ایس آئی کی مدعیت میں ٹی سٹال کے مالک سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ارتکاب جرم 6شیشہ سموکنگ ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ نمبری1101/21 درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیشہ سموکنگ کرنے والے ملزمان رقص کی محفلیں بھی سجاتے رہے ہیں اور اسلحہ کی نمائش کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائر ل کی گئی تھیں۔ تھانہ صدر پولیس کی شیشہ سموکنگ کیخلا ف کارروائی پر علاقہ مکینوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔