41

‏آصف زرداری کی کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سےغیر رسمی گفتگو

سابق صدر آصف زرداری نےکمرہ عدالت میں  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‎‏سلیکٹڈوزیراعظم کوکچھ نہیں پتہ،سب وزیرداخلہ کروارہاہے، ‏مشرف منتخب نہیں تھا اس لئےجیل جانے کو تیار نہیں، ‏مشرف نےووٹ نہیں مانگنےہم نےووٹ مانگنےجاناہے، ‏بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی،  ‏گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے، ‏میری گرفتاری پریشرٹیکٹکس ہیں، ‏میں نےکہاتھاکہ چیئرمین نیب کی کیامجال،سب حکومت کرتی ہے،  ‏جو سیاست کریگا اس کو جیل جانا پڑے گا، ‏جیل اور گرفتاری سیاست کا حسن ہے، ‏نیب کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اتفاق رائے نہیں ہوا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں