39

حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں عوام کے بنیادی مسائل کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا، یرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے سلیکٹیڈ نیازی حکومت کچھ بھی کرلے ہماری قیادت عوامی مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی وہ منگل کو لیاری میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے مظاہرے کا اہتمام پیپلزپارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف کیا گیا تھا مشیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت ایک افطار کی مار تھی مرد حُر آصف زرداری کے خلاف من گھڑت سیاسی کیسز بنائے گئے لیکن اسکے باوجود ہماری قیادت جھکی نہیں نہ ہی نیازی حکومت کے کسی بھی قدم کے دباؤ میں آئینگے۔



ہمارا چیئرمین چاہتا تو گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں ہنگامہ کرسکتا تھا مگر ہمارے چیئرمین نے جیالوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی یہ گرفتاریاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں عمران نیازی کی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے بجٹ میں عوام کے بنیادی مسائل کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کے نمائندوں کا نیا ہوا بجٹ محض عوام کو دھوکہ دینے کے کئے پیش کیا گیا ہے بجٹ سے ملک میں بدترین مہنگائی کا سیلاب آئیگا ہم ایسے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں نیب نے جب سابق صدر مرد حُر کو حراست میں لیا تو ہماری قیادت کو کوئی پریشانی نہیں تھی ۔



سابق صدر کا بیٹا اور بیٹی کے چہرے پر بھی پریشانی نہیں تھی ہم جیلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں انہیں صرف عوامی سیاست کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہماری قیادت کو عوام کے حقوق دینے کی بات کرنے کی سزا دی جارہی ہے نیازی صاحب دیکھ لیں عوام پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم نیازی نہیں ہیں کہ چھت کے اوپر سے بھاگ کر چلے جائینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے جب تک سورج چاند رہیگا بھٹو تیرا نام رہیگا پاکستان کی ایک بیماری عمران نیازی عمران نیازی گو نیازی گو کے فلک شگاف نعرے بھی لگوائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں