ریسکیو 1122 نے ستمبرکے مہینے میں 2253افراد کو ریسکیوکیا

قصو ر(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ریسکیو 1122 نے ستمبرکے مہینے میں 2253افراد کو ریسکیوکیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر ریسکیو1122قصورانجینئرسلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیاگیا۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیاگیا اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے ستمبر کے مہینے میں 2239 ریسکیوآپریشنز انجام دیے ان آپریشنزمیں 2253ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیو کیاگیاجن میں سے 602افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی1575افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 76افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو ئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد776،میڈیکل ایمرجینسی کی1107، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے65واقعات،عمارتیں گرنے کے09جبکہ پانی میں ڈبنے کے6واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سیکم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد75رہی ستمبر کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے26 واقعات رپورٹ ہوئیجن میں بروقت او ر جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 47لاکھ مالیت کاسامان آگ کی نظر ہونے سے بچا لیا گیا