-شادی شدہ خاتون سمیت چار لڑکیاں اغواء-گاڑی سے اترا تو ملزمان میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے-

قصو ر(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور گردونواح میں اغواء کی مختلف وارداتوں میں شادی شدہ خاتون سمیت چار لڑکیاں اغواء پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ گنجا کلاں کے رہائشی غلام محمد نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی شکیلہ بی بی اور ملزمان منیر وغیرہ پانچ کس اکٹھے دیپالپور جارہے تھے راستے میں رفع حاجت کے لیے گاڑی سے اترا تو ملزمان میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے اور حویلی باریکا کے رہائشی راشد نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ہم گھر میں اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سوئے ہوئے تھے صبح دیکھا تو میری بہن فوزیہ بی بی گھر میں موجود نہیں تھی شبہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسی طرح سے دیوکھارا کے رہائشی یسین نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی ندا بی بی کو ملزمان حاجی فرزند وغیرہ پانچ کس زبردستی اغواء کرکے لے گئے ہیں جبکہ گھمن کے کلاں کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں گھر سے محنت مزدوری کرنے کے لیے گیا ہوا تھاکہ ملزمان ریاض،عارف اور عمران وغیرہ موقع پاکر میری بیوی مقدس بی بی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔