ڈاکٹر ثمرین حسین کا سکھر خواتین یونیورسٹی کے ساتھ سفر تمام ۔نئی اڑان کی تیاریاں مکمل ۔ان کی ذہانت کا فائدہ اب یو ایس ایڈ اٹھائے گا ۔

ڈاکٹر ثمرین حسین کا سکھر خواتین یونیورسٹی کے ساتھ سفر تمام ۔نئی اڑان کی تیاریاں مکمل ۔ان کی ذہانت کا فائدہ اب یو ایس ایڈ اٹھائے گا –

انہیں یو ایس ایڈ میں ڈپٹی چیف اوف پارٹی USAID پاکستان HESSA پروجیکٹ مقرر کردیا گیا

دیکھتے ہی دیکھتے ہائر ایجوکیشن میں کامیابیوں کے سفر میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی ذہین اور باصلاحیت وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کا بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین سکھر کے ساتھ سفر تمام ہوا بہت جلد وہ نئی اڑان بھرنے والی ہیں جس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں اب آنے والے دنوں میں ان کی ذہانت سے یو ایس اے کو فائدہ ہوگا

انہیں ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سکھر یونیورسٹی کی ذمہ داریوں سے استعفی دے دیا ہے

اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور بھی کر لیا ہے ۔

ان کی یوں اچانک روانگی کے فیصلے کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے تعلیمی حلقوں میں اس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا یہ ان کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے یا انہیں اچانک یہ راستہ اختیار کرنا پڑا ۔کچھ عرصہ قبل تک وہ یونیورسٹی کے سہانے مستقبل اور نئے منصوبوں کے حوالے سے بڑی ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی تھی اور مدلل گفتگو کرتی تھیں جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ

لانگ ٹرم پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اب اچانک فیصلہ سامنے آنے پر لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں کیا یہ فیصلہ ان کے شوہر کی سیاسی محاذ آرائی اور کشمکش کا نتیجہ تو نہیں ؟
===========================================

کراچی (سید محمد عسکری) بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین سکھر کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ 30؍ اکتوبر تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی اور اگلے دن چارج چھوڑ دیں گی۔ ڈاکٹر ثمرین حسین کو یو ایس ایڈ میں ڈپٹی مشن مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ ڈاکٹر ثمرین حسین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ اکتوبر 2019ء میں وائس چانسلر مقرر ہوئی تھیں۔ اس وقت یہ جامعہ صرف کاغذوں پر موجود تھی اور اروڑ کیمپس پر انتہائی سست روی سے کام جاری تھا تاہم سندھ کے پسماندہ علاقوں کی خواتین کیلئے اروڑ کیمپس اعلیٰ تعلیم کے حصول کا نادر موقع ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چارج سنبھالتے ہی میں نے جامعہ کی تمام باڈیز مکمل کرائیں، تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے لیے صرف دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں ایچ ای سی سے این او سی حاصل کیا۔ اشتہارات کے ذریعے سلیکشن بورڈز منعقد کرکے میرٹ پر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بھرتی کیا۔ ایک سال کے عرصے میں بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، انگریزی، تعلیم اور فزیو تھراپی پروگرامز کا کامیابی سے آغاز کیا۔ آئی بی اے کراچی کے تحت داخلہ ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا۔ ہم نے 305؍ طالبات سے کلاسوں کا آغاز کیا اور رواں سال مزید 300؍ طلبہ کی آمد تک یہ تعداد 600 تک ہوجائے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے فنڈز سے اسمارٹ کلاس رومز شروع کیں اور لینگویج لیب قائم کیں۔ خط میں مراد علی شاہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔ ادھر جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ 31؍ اکتوبر تک خواتین یونیورسٹی سکھر میں ڈاکٹر ثمرین حسین کی جگہ قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کردیا جائے گا اس دوران نئے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار دے کر تلاش کمیٹی کے ذریعے نئے وائس چانسلر کی تلاش شروع کردی جائے گی
https://jang.com.pk/news/993971?_ga=2.94039765.956764452.1633403502-1416630516.1633403500
==========================================