لندن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین گرفتار

لندن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتاری کے لیے لندن کے وقت کے مطابق صبح سویرے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے چھاپا مارا تقریبا پندرہ اہلکاروں نے الطاف حسین کے گھر جاکر ان کو گرفتار کیا ۔الطاف حسین کی رہائش گاہ کی دو دن سے نگرانی کی جا رہی تھی ۔پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں الطاف حسین کی گرفتاری کا معاملہ برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا گیا تھا ۔



پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف بھی الطاف حسین کی گرفتاری چاہتی تھی ۔الطاف حسین پر پاکستان مخالف اور متنازعہ تقریر کرنے کا الزام اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات لگتے رہے ہیں ماضی میں بھی اسکاٹ لینڈ یار ڈ نے الطاف حسین سے پوچھ گچھ کر چکی تھی۔



‏بانی متحدہ کیخلاف دو برطانوی شہریوں کو دھمکیاں دینے کا بھی کیس ہے- دونوں برطانوی شہری بانی متحدہ کے سابق ساتھی ہیں- ان دونوں افراد کے نام پر لندن میں جائیدادیں خریدی گئی تھیں- بانی متحدہ کی جانب سے جائیدادیں واپس کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا- ‏بانی متحدہ کے سابق ساتھیوں نے جائیدادیں واپس کرنے سے انکار کردیا تھا- دونوں برطانوی شہریوں کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز ویڈیو ملی تھی- دھمکی ملنے پر دونوں برطانوی شہریوں نے لندن پولیس میں رپورٹ کی تھی-
ذرائع –