ملک میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے مگر ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے ، محمد ناصر راجپوت

 ملک میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے مگر ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے ، محمد ناصر راجپوت موجودہ حکومت کی یورپ کو خوش کرنے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں ، کراچی ( اسٹاف رپورٹر)العظمت ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمد ناصر راجپوت نے کہا کہ ملک بھر میںقادیانی کوسپورٹ کی جارہی ہے ،کبھی انہیںماہر معاشیات تو کبھی اقلیت بنا کر پیش کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ملک پاکستان کے آئین میں واضع ہے قادیانیوں کو کسی قسم کی نشر واشاعت کی اجازت نہیں ہے مگر عمران خان کی جانب سے غیر مسلموں و قادیانیوں کو مکمل سپورٹ دی جارہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںہمارا ختم نبوت پر کامل ایمان ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہی کیا جاسکتا قادیانیوں کو کسی قسم کی نشر و اشاعت کی اجازت نہیں ہے اگر ایسا کیا گیا تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا اس وقت جس طرح قادیانیوں کو ہر طرح کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اس سے ملک پاکستان کے مسلمانوں میں ایک اشتعال پیدا ہورہا ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی ،ناصر راجپوت کا مذید کہنا تھا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہر وہ شخص ایمان سے خارج ہے جو آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لائے موجودہ حکومت کی یورپ کو خوش کرنے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان کلمے کے نام پر آزاد ہوا ہے اس ملک میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے مگر ختم نبوت کو نہ چھیڑا جائے