فنکشنل لیگ کے سینیئر سیاسی رہنما سید اکبر شاہ راشدی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار لاڑکانہ پہنچے تو کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا

لاڑکانہ

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان

فنکشنل لیگ کے سینیئر سیاسی رہنما سید اکبر شاہ راشدی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار لاڑکانہ پہنچے تو کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا اکبر شاہ راشدی نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہدا کے مزار پر حاضری دی

وی او

سید اکبر شاہ راشدی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتح خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیر صاحب کی فنکشنل لیگ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، پیپلزپارٹی سندھ کی واحد اکثریت جماعت ہے ہمیں اپنے عوام کے لیے سیاست کرنی ہے، عوام کے مسائل ہیں جو کہ پیپلزپارٹی ہی حل کر سکتی ہے سندھ میں تحریک انصاف، ن لیگ نہ ہونے کے برابر ہے اور اب فنگشنل لیگ بھی پیچھے رہ گئی ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی ترقی کے لیے کام کیا ہے پیپلزپارٹی میں میری شمولیت کے بعد میرے سپورٹر کارکنان بے حد خوش ہیں
پارٹی لیڈرشپ کی گائیڈ لائینز پر عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے
پیپلزپارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہے ۔