صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے ملاقات

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کی آج گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے ملاقات۔ اس موقع پر صدر و گورنر کی جانب سے عید کی مبارکباد کے تبادلے کے ساتھ صدر مملکت کا کہنا تھا کے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے لوگوں میں بہت سے سماجی و معاشرتی مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان ایکٹوسٹس معاشرتی و سماجی آگاہی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے صحیح استعمال سے لوگوں کو آسانیاں فراہم کرنے اور معاشی مواقعوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں۔



دور حاضر میں ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال لامحدود مواقعوں تک رسائی کے در وا کرتا ہے۔
ملاقات میں صدر مملکت اور گورنر سندھ نے نوجوانان سے ان کے تجربات سنے اور معلومات تک رسائی و ترویج کے حوالے سے پیش کی گئ سفارشات قلمبند کروائیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کو لوگوں کے لیۓ معلومات تک رسائی سہل بنانے اور نوجوانان کی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔